Medicine Of Prophet Muhammad PBUH

محمد (صلى الله عليه وآله وسلم ) کی دوا
Medicine Of Prophet Muhammad PBUH

Prophetic medicine is the advice given by the prophet Muhammad with regards to sickness, treatment and hygiene as found in the hadith.



عزیزان گرامی آج انتہائی اہم نسخہ جس پہ مہر لگی ہے محمد ص و آل محمد ص کے گھر کی اور جس کے نام سے ہی شفاء خود بخود سجدے میں گر پڑے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں جو فقط مومنین کے لیے شفاء کا باعث ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا یہ دوا محمد ص کی دوا ہے اور اس جیسی ہے جسے اللہ نے جبریل ع کے ذریعے موسی بن عمران ع کو دیا. مگر اس میں تھوڑا سا فرق ہے، اگر اس میں کمی یا زیادتی ایک دانہ کے برابر بھی کر دی جائے تو وہ اصل دوا نہ رہے گی. دوا کی اصلیت باقی نہ رہے گی اور وہ بے کار ہو جائے گی

پس چھلکے والا لہسن (دیسی تھوم)، چارطل (1 رطل تقريبا 450 گرام) لیا جائے اور ایک برتن میں ڈال کر اس میں 4 رطل گائے کا دودھ ڈالا جائے اور اس کے نیچے ہلکی آنچ جلائی جائے

اور جب یہ جذب ہو جائے تو چار رطل گائے کا گھی ڈالا جائے

اور یہ بھی جذب ہو جائے تو چار رطل شہد ڈالا جاۓ

پھر اس کے بعد( جب سب جذب ہو جائے تو) چار رطل شہد کے بعد دودرہم (6.25گرام) ،زیرہ ڈالا جائے

اور اس کو پھینٹا جائے پھر اس کو اتار کر ایک برتن میں اچھی طرح بند کیا جائے اور اس کو گرمی کی مدت تک موسم (موسم گرما کے 5 ماہ) جو میں یا صاف مٹی میں دبا دیا جائے

جب سردی کا موسم آ جائے تو نکال کر اس میں سے ایک اخروٹ کے برابر صبح نہار منہ لیا جائے یہ ہر مرض کے لیے دوا ہے چاہے مرض سنگین ہو یا عام مرض ہو یہ مومنین کے لیے شفا کا باعث ہے

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا محمد کی دوا کسی بھی غرض سے (وہ عام مرض ہے یا شدید مزمن بیماری ہے یا کچھ بھی اس کے لئے) استعمال کی جائے تو باعث شفاء ہے اس لئے اسے استعمال کرو اور اپنے مومن بھائیوں کو بتاؤ کہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں پس اگر تمہارے ذریعے کسی مومن کا فائدہ ہو گیا تو تمہیں ایک جان بچانے کا اجر ملے گا۔

ماخوذ طب الائمہ ع

اس نسخہ کو میں نے امراض قلب کولیسٹرول دل کے والوز اور شرائن کا بند یا مسدود ہونا معدہ انتڑیوں کے بکثرت عوارض عام جسمانی کمزوری عورتوں اور مردوں کے بانجھ پن میں بے حد مفید پایا ہے. طالب دعا

نسخہ وڈیو میں مزید تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے

Medicine Of Prophet Muhammad PBUH
( محمد" ص" کی دوا)
طب الائمہ اورطب نبوئ سے ماخوذ



  • ajmal-tibbia-college-rawalpindi
  • National-Council-For-Tibb
  • Drug-Regulatory-Authority-of-Pakistan
  • punjab-health-care-commission


گولڑہ ہربل کلینک اینڈ حجامہ سنٹر کہوٹہ

Read More About ...