Natural Remedies for High Cholesterol, home remedies for cholesterol, What is Cholesterol (کولیسٹرول)

کولیسٹرول کا بہترین گھریلو علاج (Cholesterol)
کولیسٹرول کم کرنے کے قدرتی جڑی بوٹیاں۔


کولیسٹرول ایک چربی نما مادہ ہے جو آپ کے جسم کے تمام خلیوں میں پایا جاتا ہے۔ آپ کے جسم کو ہارمون ، وٹامن ڈی ، اور ایسے مادے بنانے کے لئے کچھ کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ کا جسم تمام ضروری کولیسٹرول بنا دیتا ہے۔

مگر توجہ فرمائیں
:کولیسٹرول یورک ایسڈ، اور ھائی بلڈ پریشر اور عارضہ قلب کا باپ ھے

الحَمْدُ ِلله امید ھے سب دوست خریت سے ھونگے اور دعا ھے وہ رب کریم ہم سب کو نظر بد اور موذی لاعلاج امراض سے محفوظ فرماے امین

عزیز دوستو اپکی خدمت میں نسخہ یا پھر حکمت کی بات لاتا ھوں کہ شاید میری بات کسی کے دل میں اتر جاے اور عمل کرنا شروع کردے تو زندگی کو چار چاند لگ جائیں

دوستو جن امراض کا ذکر میں نے اوپر کیا ھے ان امراض کی ایک دوسرے مرض سے بہت گہری سنگت بھی ھے رشتہ داری ھے یہ اسی تعلق کی بنا پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ھیں، جب بھی موقع ملے تو یہ أنسانی جان پہ ڈرون حملہ کر جاتے ھیں اور مفلوج کر دیتے ھیں یا زندگی کو ختم کرکے سفید لباس پہنا کر زمین بوس کر دیتے ھیں ان امراض کو کنٹرول رکھنے لیے ہمیں ھر وقت کمر کس کے رکھنا چاہیے

تو عزیزان گرامی موضوع کی طرف

کولیسٹرول کی بہت اسان الفاظ میی تشریح کرتا ھوں کہ کولیسٹرول بذات خود کوی مرض نہیی ھے یہ امراض کو پیدا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ھے جتنے اوپر امراض لکھے ھیں سب ایک دوسرے کو پیدا کرتے ھیں۔

قدرت کاملہ نے انسانی جسم کو سلامت رکھنے اور ھر اعضا کو اسکی ضرورت کے مطابق غذا پہچانے اور ھر قسم کا کیمیکل پیدا کرنے کےلیے یہ زمہ داری جگر کو سونپ دی ھے اب قصور اسکا بھی نہیی ھے جو غذا ہم کھائیں گے وہی غذا معدہ میں جاکر ایک ستو کے رنگ کا کیلوس بن جاے گا اور اسکا پھوگ (فضلہ) انتڑیوں میں چلا جاے گا اور صاف پانی سے جگر تقویت لے کر تمام کیمیکل تیار کرے گا اب اپ سوچیں اپنی غذا کے متعلق اگر اپ کی خوراک مناسب ھے اوراچھی ھے تو اپکا جگر صحیح کام کرے گا اور اچھے صاف ستھرے کیمیکل کو بناے گا اگر بری غذا ھے تو کیمیکل بھی ایسے ھی ھونگے بہرحل دوستو ہمارے ملک میں کولیسثرول اور فشار دم کے امراض بہت زیادہ بڑھ رھے ہیں

اسی80 فیصد کولیسٹرول ھمارا جگر پیدا کرتا ھے اور بیس20 فیصد ہم باھر سے لیتے ھیی جو جگر خود پیدا کرتا ھے وہ صالح ھوتا ھے اور جو ہم باہر سے کھا کر ھیں وہ غیر صالح ھے اور امراض کا سبب بنتا ھے

اس دور میی شراب سگریٹ پان تمباکو نوشی چرس نسوار ھر قسم کا نشہ جسم میی گرمی خشکی پیدا کر کرکے ناقص کولیسٹرول کو بڑھا کر امراض قلب کی جانب راستہ صاف کرتا ھے


کولیسٹرول کا علاج


کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کےلیےسبز رنگ کا کچا سیب روزانہ ایک استعمال کریں اور دوپہر کو کھانےکے ساتھ پیاز استعمال کریں
If u want to save yourself and maintain the level of Cholesterol (LDL)


کولیسٹرول سے اپنےاپ کو بچانا چاہتے ھیں تو ھر قسم کے بازاری کھانے مٹھایاں بسکٹس فرای شدہ غذاوں کو خیر باد کہ دیں یا نہ ھونے کے برابر استعمال کریں

میں نے جتنے بھی امراض اوپر لکھے ہیں یہ سب میرے علم کے مطابق کولیسٹرول سے جنم لیتے ھیں یا کولیسٹرول کو جنم دیتے ھیں اوپر لکھے ھوے تمام امراض کا بہترین سستا علاج اپ کے پاوں ہیں انکو جتنا چلائیں گے مرض کم ھوتے جائیں گے۔ مطلب کہ پیدل چلنا معمول بنا لیں۔

امراض قلب، شوگر، یورک ایسڈ بلڈ پریشر کا سب سے سستا علاج اپکے پاؤں ہیں. انکو استعمال میی لائیں اور نجات پائیں

ان امراض کو پاوں کے نیچے روند تے چلے جائیں نہ شوگر نہ یورک ایسڈ نہ قلبی مرض رہے گا

ان امراض میں نفیس غذا کو لازمی استعمال کریں منقہ ساوگی بادام اخروٹ سیب مالٹا ہر قسم کا فروٹ صبح خالی پیٹ لہسن جو دیسی ھو دو پوتھی کھائیں

ہفتہ میں دوپہر کو تین دن لہسن پودینہ دھنیہ پیاز ٹماٹر اناردانہ سبز مرچ ادرک حسب ضرورت ڈال کر چٹنی بنائیں ساتھ روٹی کھایی مزا بھی اور بھوک بھی زیادہ لگے گی

اس سے بلڈ پریشر ٹھیک کولیسٹرول ٹھیک معدہ ٹھیک الحمدللہ بہت سے امراض سے بچت ھے

اج کل دوپہر کو دو گاجر دو کیلے دو سیب ایک چھوٹا پیاز ایک ٹماٹر ایک چقندر کاشیں کاٹ کر دوپہر کو سلاد کھائیں اور زندگی بچائیں اور ھر روز ادھا گنھٹہ سیر کو جائیں

کولیسٹرول زیادہ تر ناقص بازاری گھی اٸل کے استعمال سے اور گھی میں تلی ھوی ھر چیز سے بڑھتا ھے اور سموسہ پکوڑا برگر شوارما بڑا گوشت پلاؤ جوکہ سراسر نقصان دہ ہے

آپ وزش کو معمول بنائیں اور اس مرض کو پاوں کےنیچے روند کر ختم کریں

بسم اللہ پڑھ کر کھائیں اور کم کھائیں الحمدللہ پہ ختم کریں
اللہ پہ کامل بھروسہ رکھیں وقت سے پہلے موت نہیں آسکتی


قدرتی غذاؤں کا استعمال زیادہ کریں بہ نسبت مشینی خوراک کے

حسد بغض کینہ منافقت جذبات ابھارنے اور غصہ دلانے والی باتیں دل میں نہ رکھیں اور مثبت سوچ رکھیں. دوستوں کےساتھ شئیرنگ کریں جذبات پہ قابو رکھیں

  • ajmal-tibbia-college-rawalpindi
  • National-Council-For-Tibb
  • Drug-Regulatory-Authority-of-Pakistan
  • punjab-health-care-commission

اگر آپ پہلی بار میری سائٹ وزٹ کر رہے ہیں تو پہلے تھوڑا سا اپنا خاندانی پس منظر بیان کرنا چاہتا ہوں، مجھے امید ہے کہ اس کے بعد آپ کو میرے مقاصد اور دلچسپی کو سمجھنے میں بھرپور مدد حاصل ہوجائے گی ۔

Read More About ...


گولڑہ ہربل کلینک اینڈ حجامہ سنٹر کہوٹہ