Medicine Of Prophet Muhammad PBUH

ہریڑ کے فوائد: ایسے ٹوٹکے جن سے آپ گھر میں بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

ہلیلہ یعنی ہریڑ ایک درخت کا پھل ہے۔ بے پناہ طبی اور شفائی خوبیوں کی وجہ سے اسے اکسیر کا درجہ حاصل ہے۔شمالی برِ صغیر میں اس کا درخت عام پایا جاتا ہے۔افغانستان میں بھی ہرڑ کادرخت کثرت سے ملتا ہے۔



ہریڑ کے فوائد



  • جس مریض کی زبان ذائقہ محسوس نہ کرسکے قبض ہو یا دست آرہے ہوں‘ کھٹے ڈکار آتے ہوں‘ متلی قے آتی ہو ایک ہریڑ کو دھو کر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر منہ میں رکھ کر چوسیں ‘شروع میں کڑوی اور ترش لگے گی‘ چوسنے کا دل نہیں کرے گا مگر ہمت نہیں ہارنی جب چوستے چوستے صرف گٹھلی باقی رہ جائے گٹھلی باہر پھینک دیں اوپر سے ایک گلاس یا دو گلاس پانی پی لیں۔ آپ کے منہ کا ذائقہ میٹھا ہوجائے گا اور آپ ایک خاص قسم کی لذت محسوس کریں گے۔ چند منٹ بعد متلی قے رک جائے گی‘ کھٹے ڈکار آنا بند ہوجائیں گے دست رک جائیں گے اگر قبض ہوگی تو کھل جائے گی‘ دست ہونے کی صورت میں ہریڑ چوسنے یا کھانے کے بعد پانی نہ پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔


  • جو مرد یا عورت روزانہ ایک ہرڑ چوسے اس کے بال کالے رہیں گے اور جس کے سفید ہوں گے مزید سفید بال ہونا بند ہوجائیں گے جن مریضوں کے مسوڑھوں سے خون آتا ہو‘ دانت ہلتے ہوں‘ وہ روزانہ ایک ہرڑ چوسا کریں‘ ہرڑ چوسنے سے دانت ہلکے پیلے ہوجاتے ہیں اگر کچھ دیر بعد مسواک کر لیا جائے تو دانت پیلے ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔


  • جن مریضوں کو معدے میں درد ہو‘ بلغم ہو‘ سینے میں جلن ہو‘ وہ روزانہ رات کو ایک گلاس پانی میں 2 عدد پختہ ہرڑ بھگو دیں‘ صبح نہارمنہ مٹی کی دوری کے اندر رگڑیں گٹھلی علیحدہ کرلیں وہی گلاس کا پانی جس میں رات کو ہرڑ کو بھگو کر رکھا تھا ملالیں۔ ایک شربت تیار ہوجائے گا‘ آنکھیں بند کرکے پی لیں 15 یوم کے بعد بفظلہ تعالیٰ معدے کا درد‘ معدے کی جلن‘ سینے کی جلن‘ بلغم‘ پیٹ کا درد ختم ہوجائے گا۔


  • جن طالب علموں کا حافظ کمزور ہو‘ وہ روزانہ ایک ماشہ ہرڑ کا سفوف تازہ پانی یا دودھ کیساتھ کھایا کریں۔ انشاء اللہ حافظہ قوی ہوجائے گا نازک مزاج مریض بجائے ہرڑ چوسنے یا سفوف کھانے کے ہرڑ کا مربہ استعمال کریں۔ مربہ ایک سال سے زائد عرصہ کا نہ ہو۔


  • ہرڑ کے استعمال سے بادی بواسیر کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یوں تو ہرڑ کا مزاج سودا وی ہے اور بواسیر سوداوی سے پیدا ہوتا ہے مگر اللہ کی قدرت ہے ہرڑ کے استعمال سے بادی بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔


  • نزلہ زکام کو ہرڑ ختم کرتا ہے اور نزلہ کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی کمزور ہوگئی ہوتو روزانہ ہرڑ کے سفوف کو پانی میں بھگو دیں‘ ٹھیک 4 گھنٹے بعد آنکھوں کو بھگوئے ہوئے پانی سے دھولیں ، ڈیڑھ سے 2 ماہ تک آنکھوں کی بینائی واپس آجاتی ہے، نزلہ زکام کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔


  • اگر کسی مریض کو دست آور دوا دینی ہو تو 5 پانچ سے چھ ہریڑیں پونے چار ماشہ دار چینی کے ساتھ دس تولہ پانی میں 10 منٹ تک جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ خالی پیٹ پلائیں‘ فوری دست آجائیں گے آنتیں صاف ہوجائیں گی غلیظ مادہ کا اخراج ہوجائے گا۔


  • کسی مریض کو کمزوری یا کسی بھی وجہ سے سر میں چکر آتے ہوں ہرڑ اور چینی دونوں کا ہم وزن سفوف تیار کرلیں دن میں 3 بار دو ماشہ کی مقدار پانی کے ساتھ استعمال کریں انشاء اللہ کچھ دنوں کے بعد شفاء کلی ہوجائے گی۔

Medicine Of Prophet Muhammad PBUH
( محمد" ص" کی دوا)
طب الائمہ اورطب نبوئ سے ماخوذ



  • ajmal-tibbia-college-rawalpindi
  • National-Council-For-Tibb
  • Drug-Regulatory-Authority-of-Pakistan
  • punjab-health-care-commission


گولڑہ ہربل کلینک اینڈ حجامہ سنٹر کہوٹہ

Read More About ...